عدالتی تبدیلیوں کے بل کے حوالے سے صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج
مذکورہ قانون کے بارے میں اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے موقع پر، دسیوں ہزار اسرائیلی ہفتے کی شب ہونے والے مظاہروں میں شرکت کریں گے۔ بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں کا یہ 36 واں ہفتہ ہوگا۔
شیئرینگ :
عدالتی تبدیلیوں کے بل کے حوالے سے صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہزاروں صیہونیوں نے نیتن یاھو کابینہ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ قانون کے بارے میں اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے موقع پر، دسیوں ہزار اسرائیلی ہفتے کی شب ہونے والے مظاہروں میں شرکت کریں گے۔ بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں کا یہ 36 واں ہفتہ ہوگا۔
حالیہ ہفتوں میں عدالتی تبدیلیوں کے بل پر صیہونیوں کے درمیان اندرونی تنازعات میں شدت آئی ہے اور اب صیہونی حکومت میں بنیادی قوانین کے حوالے سے بحران کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس قانون کی منظوری کے بعد سیاسی سطح پر اور صیہونی سماج اور صیہونی فوج کی سطح پر پایا جانے والا بحران اور تقسیم کا عمل مستقبل میں شدت اختیار کر جائے گا اور اس حکومت کو تیزی سے زوال کی طرف لے جائے کا باعث بنے گا۔