بورل نے یورپی پارلیمنٹ میں مزید کہا: ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات، نچلی سطح پر ہیں لیکن ہمارے مفادات کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ سفارتی راستہ کھلا رکھنا ضروری ہے۔
شیئرینگ :
یورپی یونین میں خارجہ پالیسی کے ذمہ دار جوزپ بورل نے یورپی پارلیمنٹ کی کھلی کارروائي میں کہا ہے: ایران کے ساتھ سفارتی راہیں کھلی رکھنا ضروری ہے۔
بورل نے یورپی پارلیمنٹ میں مزید کہا: ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات، نچلی سطح پر ہیں لیکن ہمارے مفادات کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ سفارتی راستہ کھلا رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین نے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران ایران کے سلسلے میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، کہا: ہم نے بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سلسلے میں بے حد واضح موقف اختیار کیا اور ایران پر 9 بار متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔
واضح رہے یورپی یورنین میں خارجہ پالیسی کے ذمہ دار جوزپ بورل نے اس سے قبل بھی ایران کے داخلی امور میں مغربی مداخلت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران پر متعدد اور بار بار دوہرائے جانے والے الزامات عائد کئے تھے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا مغرب کو مداخلت کے انجام کی جانب سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
بورل کے دعوے ایسے حالات میں ہیں کہ جب پابندیوں کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات، امریکہ کی جانب سے تضادات، سستی اور نئے نئے مطالبات کی وجہ سے رکے ہوئے ہيں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...