تاریخ شائع کریں2023 13 September گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 606848

ورلڈ فوڈ پروگرام نے سردیوں کے موسم میں افغانستان کے لیے انسانی امداد کا مطالبہ کردیا

ورلڈ فوڈ پروگرام کی افغانستان شاخ نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو اس سال بجٹ میں 60 فیصد کمی کا سامنا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے سردیوں کے موسم میں افغانستان کے لیے انسانی امداد کا مطالبہ کردیا
ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بار پھر ڈونر ممالک سے کہا کہ وہ آنے والے موسم سرما میں افغانستان میں ضرورت مندوں کو انسانی امداد فراہم کریں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی افغانستان شاخ نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو اس سال بجٹ میں 60 فیصد کمی کا سامنا ہے۔

اس بیان کے مطابق افغانستان سب سے زیادہ کمزور اور مظلوم ممالک میں سے ایک ہے جہاں اس سال ایک کروڑ ضرورت مند افراد اہم امداد سے محروم ہو گئے ہیں۔

اپنے حالیہ ویڈیو پیغام میں افغانستان میں اس تنظیم کے سربراہ نے افغانستان میں آنے والے موسم سرما میں 21 ملین ضرورت مندوں کو خوراک فراہم کرنے کے لیے 1 بلین مالی امداد کی درخواست کی۔

اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 90 فیصد افغان عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcba0b0wrhbgwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ