آستانہ اجلاس میں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں منعقد ہوا، ترکیہ اور روس کے وزرائے خارجہ اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات ہوئي اور شام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اب تک صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی کوئي خبر نہيں سنی ہے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلق قائم کرنا کسی بھی علاقائی ملک کے لئے سلامتی کا باعث نہیں بنے گا۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رفائیل گروسی نے کہا تھا کہ ایران نے این پی ٹی سیف گارڈز معاہدے کے تحت ملک میں تصدیقی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے تفویض کردہ ایجنسی کے متعدد تجربہ کار انسپکٹرز کا عہدہ واپس لیا ہے۔
اپنی حکومت کے حکم پر،سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اقوام متحدہ میں امریکا کے نمائندے کے گیارہ ستمبر 2023 کے مکتوب کے جواب میں وہ بتانا چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب نے یوکرین جنگ کے تعلق سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد دعوے کئے ہیں ۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کی افغانستان شاخ نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کو اس سال بجٹ میں 60 فیصد کمی کا سامنا ہے۔
میخائیل اولیانوف نے اپنے سماجی رابطے ایکس (سابق ٹوئٹر) کے پیج پر یہ سوال اٹھایا ہے کہ گروپ سیون، معاہدہ شمالی اوقیانوس نیٹو اور یورپی یونین سمیت مغربی کی اہم تنظیموں سے برکس کا فرق کیا ہے ؟
ورلڈ بینک ہر سال ان ممالک کی فہرست کا جائزہ لیتا ہے جنہیں "خطرناک اور جنگ زدہ ممالک" کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے- جن میں افریقی ممالک بھی شامل ہیں۔
شام سے اس ملک کے شہریوں کی واپسی کے دوسرے مرحلے کا کامیاب نفاذ خارجہ پالیسی، قومی سلامتی، صحت و علاج، سماجی تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شعبے میں مجاز سرکاری اداروں کے مربوط تعامل کی بدولت ممکن ہوا۔ .
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اراکین نے میانمار میں مسلح افواج کی جانب سے نہتے شہریوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اراکین کی اکثریت نے میانمار میں مسلح افواج کی جانب سے عوام پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
چین اور روس کے علاوہ باقی اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دسمبر 2022 میں میانمار کی حکمران فوج سے مطالبہ ...
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے امریکہ کی جانب سے جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کی 78ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا عزم کریں۔
اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد 2021-2022 کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ اندرونی طور پر بے گھر افراد اپنے اصل علاقوں میں واپس جا چکے ہیں۔
عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے مزید کہا: ہم بغداد میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ اگرچہ پرامن اجتماع ایک بنیادی حق ہے، لیکن ویانا کنونشن کے لیے ہر ایک کی حفاظت اور احترام کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
اقوام متحدہ سے وابستہ ان تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں 691 ملین سے 783 ملین افراد کو بھوک کا سامنا کرنا پڑا جو 2019 کے مقابلے میں تقریباً 122 ملین افراد کا اضافہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان ایک مکمل خانہ جنگی میں داخل ہونے کے دہانے پر ہے جو پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین میں شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے طاقت کے بے تحاشا استعمال کی مذمت کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...