دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ دو غیر ملکی دہشتگرد گرفتار
یہ دونوں لوگ دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ ہیں جو ممکنہ مظاہروں میں دہشت گردانہ اقدام کا منصوبہ رکھتے تھے۔
شیئرینگ :
دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق یہ دونوں غیر ملکی دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن انہیں ملارد میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایک با خبر ذریعے نے ارنا سے گفتگو میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ لوگ گزشتہ شب، کسی قدم سے پہلے خفیہ ایجنسی کے اہل کاروں کی مدد سے گرفتار کر لئے گئے۔
یہ دونوں لوگ دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ ہیں جو ممکنہ مظاہروں میں دہشت گردانہ اقدام کا منصوبہ رکھتے تھے۔
گرفتاری کے وقت سیکوریٹی فورس سے ان کی جھڑپ بھی ہوئي جس میں دو سیکوریٹی اہل کار زخمی ہوئے ہیں ۔
در ايں اثنا پاسداران انقلاب اسلامی کی خفیہ ایجنسی نے ایک بیان جاری کرکے ایران کے صوبہ کرمان میں داعش کے ایک اہم سرغنہ کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔