حقائق کو واضح کرنا اور تعلقات کو مضبوط بنانا ایجنڈے میں شامل ہے
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ وہ اس دورے میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکات کے لئے آنے والے سربراہان مملکت سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
شیئرینگ :
صدر سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک روانگی سے قبل کہا ہے کہ وہ اپنے اس دورے میں حقائق کے بیان میں عوام کی ترجمانی کریں گے اور ان کے اس سفر سے ایران کے بین الاقوامی روابط کی تقویت ہوگی ۔
صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ وہ اس دورے میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکات کے لئے آنے والے سربراہان مملکت سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
سید ابراہیم رئیسی نے بتایا کہ وہ نیویارک میں ابلاغیاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں اور نامہ ںگاروں کے ساتھ نشست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف بیان کریں گے ۔ انھوں نے بتایا کہ بعض سیاستدانوں کے سابھ بھی ان کی میٹنگیں ہوں گی۔
انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس دورے میں اپنے عوام کی ترجمانی اور مختلف موضوعات اور مسائل میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف بیان کرنے میں کامیاب رہیں گے اور ان کے اس دورے سے ایران کے بین الاقوامی روابط کی تقویت ہوگی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...