یمنی تنظیم انصار اللہ کی سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق
انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ عمان کی ثالثی میں سعودی عرب کے ساتھ صلح کے لئے مذاکرات جاری ہیں جس میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
شیئرینگ :
یمنی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے۔
سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں آخری دور ریاض میں جاری ہے۔
انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ عمان کی ثالثی میں سعودی عرب کے ساتھ صلح کے لئے مذاکرات جاری ہیں جس میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف آٹھ سالہ جنگ کے دوران بدقسمتی سے اقوام متحدہ نے منفی کردار ادا کیا۔
اس سے پہلے سعودی وزارت خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب کی دعوت پر انصار اللہ کا ایک وفد ریاض میں مذاکرات کے لئے آرہا ہے۔
بیان کے مطابق انصار اللہ کے وفد کو دورے کی دعوت کا مقصد یمن میں تمام گروہوں کے کئے قابل قبول اور پائدار حل کی راہ تلاش کرنا ہے۔
فرانس پریس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ انصار اللہ کے وفد کے دورے مقصد حل طلب اقتصادی مسائل اور یمن کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں مذاکرات کرنا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...