ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے عراقی ہم منصب فواد حسین کی ملاقات
عراقی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا: سیکوریٹی معاہدے کی بنیاد پر عراق اور عراقی کردستان سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئي خطرہ سر نہیں ابھارے گا۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور ان کے عراقی ہم منصب فواد حسین نے پیر کی رات نیویارک میں ایک دوسرے سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کی اقامت گاہ پر ہوئي جس کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ مسائل اور عراقی کردستانی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
عراقی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا: سیکوریٹی معاہدے کی بنیاد پر عراق اور عراقی کردستان سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئي خطرہ سر نہیں ابھارے گا۔
انہوں نے اسی طرح ایران و امریکہ کے درمیان پابندیوں کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے ہونے والے مذاکرات اور جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کی آزادی کا ذکر کرتے ہوئے، اسے ایک مثبت قدم بتایا اور کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے کی جانے والی سفارت کاری پر اس کے اہم اثرات مرتب ہوں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...