ہزاروں نوجوان ملک کی ترقی کے لیے معاشرے میں فعال اور موثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں
ہم ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر تمام شہیدوں کی پاک روحوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء، سابق فوجیوں، آزادی پسندوں اور ایثار کرنے والے سپوتوں کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شیئرینگ :
ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ دنیا پر دھونس جمانے والے امریکہ کے زیر اثر تسلط پسندانہ نظام، قوموں پر معاشی دباؤ اور علمی اور ذرائع ابلاغ کی جنگ کے بل بوتے پر ان کے حقوق کو پامال کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے آرمی کیڈٹ آفیسر یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے منعقدہ اکیسویں مشترکہ ملٹری سوشل کورس کے اختتام پر کہا: ہم ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر تمام شہیدوں کی پاک روحوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء، سابق فوجیوں، آزادی پسندوں اور ایثار کرنے والے سپوتوں کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں نوجوان جو ملک کی ترقی کے لیے معاشرے میں فعال اور موثر کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، ان میں سے آپ عزیزوں نے اس باوقار راستے پر قدم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ کا یہ انتخاب مبارکباد کا مستحق ہے۔
جنرل موسوی نے مزید کہا کہ آج ملک کے کئی ہزار جوان اس میدان میں قدم رکھنے کے لئے بے تاب تھے، لیکن آپ مطلوبہ انتخاب کے مشکل اور متعدد مراحل سے گزرنے میں کامیاب ہو گئے اور اس کے ساتھ عسکر تعلیم و تربیت کے ابتدائی کورسز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے آپ آج دین اور ملک کی خدمت اس نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے آمادہ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے اس انتخاب کی تعریف و تمجید اس وقت زیادہ اہمیت اختیار کر جاتی ہے کہ جب ہم آج کی دنیا کو ایک خاص زوائے سے دیکھنے لگتے ہیں۔
ایک ایسی دنیا کہ جہاں خونخوار امریکہ کی سرپرستی میں تسلط اور جبر کا نظام اپنے جنگی جنون کے ساتھ بے پناہ جرائم، سیاسی عناد، قوموں اور قبائل و مذاہب کے درمیان تفرقہ بازی پر انحصار کرتا ہے اور معاشی دباؤ اور علمی اور میڈیا وار کے ذریعے قوموں کے حقوق اور ان کا قتل عام کرکے دنیا کو روندتا چلا جارہا ہے۔ ہم ایک ایسی دنیا میں جی رہے ہیں کہ جہاں دنیا کے چپے چپے میں استکباری حکومتوں کے ہاتھوں مظلوم لوگوں کی چیخ و پکار، دجالی میڈیا مافیا کے زیر اثر ذرائع کے سبب کسی کے کانوں تک نہیں پہنچتی۔ اور اس میڈیا ایمپائر نے آج حق کو باطل اور باطل کو حق بنا دیا ہے اور مظلوم کو جلاد اور خونخوار قرار دیا ہے۔ ایسی وحشی دنیا اور ایک ایسے خوف ناک دور میں ایک تہذیب یافتہ قوم بھی ہے جس کی قیادت خدا پر ایمان رکھنے والی ایک الہٰی ہستی کے ہاتھ میں ہے جو دینی تعلیمات، انسانی اقدار اور دنیا بھر کے مظلوموں کے دفاع کی راہ میں مزاحمت کرتی ہے۔
میجر جنرل موسوی نے یاد دہانی کرائی کہ ایسی دنیا کہ جہاں ایک طرف امریکی استکبار اپنے تمام تر ظاہری تسلط و طاقت کے ساتھ موجود ہے جب کہ دوسری طرف ایران کی با ایمان اور دینی ولولے کی حامل غیور قوم اس کے سامنے کھڑی ہے۔ اس قوم کے شریف، غیور، عزت مند اور پاک فطرت گھرانوں کے جوان لباس رزم پہنتے ہیں اور حق کا جھنڈا لہراتے ہوئے انصاف اور مزاحمت کی راہ پر چلنے کی قسم کھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پختہ ایمان، یہ قابل تعریف جذبے، قومی نظرئے کی راہ میں قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار جوان در اصل قوم کی امید اور ملک کے روشن مستقبل کی واضح نشانیاں ہیں۔
جنرل موسوی نے کہا کہ اس عظیم قوم کے بہادر بزرگ کہ جنہوں نے ایسے جوانوں کو اپنی گود میں پالا ہے، ہزاروں دورود و سلام کے مستحق ہیں، اور تم اے عاشورائی جوانوں؛ تم قوم کا فخر اور ملت کے فولادی قلعے ہو۔
آخر میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ جیسی عظیم نعمت اور ولایت کی عظیم نعمت پر خدا کا شکر بجا لاتا ہوں کہ اس عظیم ولایت نے ترقی کے لیے قابل فخر اور موزوں ماحول فراہم کیا اور اس قوم کے بچوں کی ترقی کے لئے دعا کے ساتھ آپ حاضرین سے خواہش رکھتا ہوں کہ خدا سے اپنے لئے اس نعمت ولایت کی قدر کرنے کی توفیق ضرور مانگیں"۔