ایران اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے
پاکستان کے وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں، دونوں ملکوں کی تاریخی، جغرافیائی، سماجی اور مذہبی قربتوں کو باہمی روابط کے استحکام کی بنیاد قرار دیا۔
شیئرینگ :
پاکستان کے وزیر انسانی حقوق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے علاقائی اور بین الاقوامی اداروں میں،انسانی حقوق سے متعلق باہمی تعاون میں توسیع اور استحکام پر زور دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں، دونوں ملکوں کی تاریخی، جغرافیائی، سماجی اور مذہبی قربتوں کو باہمی روابط کے استحکام کی بنیاد قرار دیا۔
انھو ں نے ایران اور پاکستان کے باہمی روابط میں توسیع کے عمل کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے،علاقائی اور بین الاقوامی اداروں میں، مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے انسانی حقوق کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کے انسانی حقوق کے وزیر نے جنوبی ایشیا میں مذہبی اقلیتوں اور مسلمانوں کی سرکوبی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے، اس سلسلے میں انسانی حقوق کے نگراں اداروں اور مغربی ذرائع ابلاغ کی خاموشی کو ہدف تنقید بنایا
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور سبھی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے پابند ہیں۔
پاکستان کی وزارت انسانی حقوق کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے بھی دونوں ملکوں کے دیرینہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، سبھی شعبوں بالخصوص انسانی حقوق کے تعلق سے باہمی تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔