عراق کے صوبۂ سلیمانیہ کے عربات ایئرپورٹ پر حملہ عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے
اہل حق الائنس عراق کے سربراہ شیخ قیس الخز علی نے زور دے کر کہا ہے کہ عراق کی خودمختاری کا تحفظ، ہمارے ان طے شدہ اصولوں میں سے ایک ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس کی خلاف ورزی کو برداشت کیا جاسکتا ہے۔
شیئرینگ :

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے صوبۂ سلیمانیہ کے عربات ایئرپورٹ پر جو کچھ ہوا وہ عراق کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
شیخ قیس الخز علی نے کہا کہ عراقی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو ان جارحیتوں کو روکنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
اہل حق الائنس کے سربراہ نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق، عراقی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ رسول نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز ایک ڈرون طیارہ ترک سرحد سے عراقی فضائی حدود میں داخل ہوا اور عراق کے کردستان علاقے کے صوبۂ سلیمانیہ کے عربات ائیرپورٹ پر بمباری کی، جس میں عراق کی انسداد دہشتگردی کے تین فوجی اہلکار مارے گئے اور تین زخمی ہوئے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ حملہ عراق کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ارضی سالمیت اور خطہ سمیت دنیا کے امن و سلامتی کیلئے خطرہ اور بین الاقوامی قانون کی دفعات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور اہداف کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔