تاریخ شائع کریں2023 21 September گھنٹہ 19:19
خبر کا کوڈ : 607725

ایران کے تجارتی و اقتصادی وفد کا باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ہندوستان کا دورے

ایران کے تجارتی و اقتصادی وفد کا چار روزہ دورہ ہندوستان مکمل منصوبہ بندی کے تحت انجام پا رہا ہے جس کا مقصد اس ملک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ایران کے تجارتی و اقتصادی وفد کا باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ہندوستان کا دورے
ایران کا تجارتی و اقتصادی وفد باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے ہندوستان کے دورے پر گیا ہے۔

ایران کے تجارتی و اقتصادی وفد کا چار روزہ دورہ ہندوستان مکمل منصوبہ بندی کے تحت انجام پا رہا ہے جس کا مقصد اس ملک کے ساتھ مشترکہ اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اپنے دورۂ ہندوستان میں ایران کا یہ وفد ہندوستان میں تجارتی و اقتصادی گنجائش و توانائیوں کا جائزہ لے گا۔ اس دورے میں ایران کے اعلی سفارت کاروں کے ساتھ نشست، پیداواری مراکز کا معائنہ، معدنیات، ٹیکسٹائل، مختلف دھاتوں، غذائی اشیا کی پیداوار اور تجارتی شعبوں میں ہندوستانی تجارتی و اقتصادی حکام سے ملاقات بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کا ایک اہم رکن ملک ہے اور ان دونوں تنظیموں کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے ایران کی حکمت عملی کے پیش نظر ہندوستان کے ساتھ مفاہمت کا جاری عمل اس سلسلے میں پیش نظر مقاصد کو آگے بڑھانے میں تقدیر ساز کردار ادا کرسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxu93nak9zu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ