"عرب48" نیوز ویب سائٹ کے مطابق "عبداللہ ابوالحسن" کا تعلق جنین صوبے کے گاؤں "الیامون" سے ہے، جو پیٹ میں گولی لگنے اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہسپتال میں شہید ہو گئے۔
شیئرینگ :
گزشتہ ہفتے میں تیسری مرتبہ آج (جمعہ) کی صبح سویرے قابضین نے جنین کیمپ کے قریب واقع گاؤں "کفردان" میں گھس کر متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
"عرب48" نیوز ویب سائٹ کے مطابق "عبداللہ ابوالحسن" کا تعلق جنین صوبے کے گاؤں "الیامون" سے ہے، جو پیٹ میں گولی لگنے اور بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہسپتال میں شہید ہو گئے۔
ان جھڑپوں کے دوران دو دیگر فلسطینیوں کو کندھے اور ٹانگ میں چوٹیں آئیں۔ جھڑپوں کا اختتام تین فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاری اور کفردان گاؤں سے قابض فوج کے انخلاء پر ہوا۔
جنین کا شہر اور کیمپ اور اس کے آس پاس کے دیہات دو سال قبل سے مغربی کنارے میں مسلح مزاحمت کے مرکز کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اس عرصے کے دوران قابضین نے متعدد بار ان علاقوں کے مکینوں پر شدید حملے کیے ہیں۔
منگل کی شام جنین کیمپ پر صیہونی فوج کے تازہ حملے میں اس کیمپ کے چار جوان شہید ہوئے اور ساتھ ہی کئی کاریں اور مکینوں کے رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...