صہیونی فورسز کی ٹینکوں کے ذریعے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں سے شام میں تنصیبات پر گولہ باری
فرانس پریس کے مطابق صہیونی فورسز نے ٹینکوں کے ذریعے گولہ باری کرتے ہوئے شامی فوج کے زیراستعمال مورچوں کو نشانہ بنایا۔ ان اہداف پر کم از کم دو گولے پھینکے گئے۔
شیئرینگ :
فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے صہیونی فورسز نے ٹینکوں کے ذریعے مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں سے شام میں تنصیبات پر گولہ باری کی ہے۔
غاصب صہیونی افواج نے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں سے شام میں تنصیبات پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔
فرانس پریس کے مطابق صہیونی فورسز نے ٹینکوں کے ذریعے گولہ باری کرتے ہوئے شامی فوج کے زیراستعمال مورچوں کو نشانہ بنایا۔ ان اہداف پر کم از کم دو گولے پھینکے گئے۔
غاصب صہیونی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گولان کے مقبوضہ علاقے عین التینہ میں شامی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی حکومت نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔