عین حلوہ کیمپ میں دہشت گرد عناصر کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد
لبنان کے علاقے صیدا میں فلسطینی نیشنل سیکیورٹی سروس کے کمانڈر کرنل ابو ایاد شعلان نے عین الحلوہ (جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خصوصی) کیمپ میں کشیدگی کو کم کرنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے نئے سیکیورٹی پلان کا اعلان کیا ہے۔
شیئرینگ :
ایک فلسطینی نمائندے نے عین حلوہ کیمپ میں دہشت گرد عناصر کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کی خبر دی ہے جب کہ جنوبی لبنان کے عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جنگ بندی برقرار ہے۔
لبنان کے علاقے صیدا میں فلسطینی نیشنل سیکیورٹی سروس کے کمانڈر کرنل ابو ایاد شعلان نے عین الحلوہ (جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خصوصی) کیمپ میں کشیدگی کو کم کرنے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے لیے نئے سیکیورٹی پلان کا اعلان کیا ہے۔
ابو ایاد شعلان نے اگلے 24 گھنٹوں میں عین الحلوہ کیمپ میں لبنان اور فلسطینی مشترکہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ایک نئے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے تاکہ کشیدگی پیدا کرنے والے علاقوں میں دہشت گرد عناصر پر پا سکیں۔
روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کرنل ابو ایاد شعلان نے کہا کہ مشترکہ سیکیورٹی فورسز کا سیکیورٹی پلان ممکنہ طور پر کل (اتوار) یا پرسوں سے آپریشنل ہو جائے گا۔
اس پلان کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں پر دباو ڈالیں گی کہ وہ اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کریں۔ اس سلسلے میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے"التعمیر" محلے کے اسکولوں اور شہری مقامات کو مکمل طور پر خالی کرایا جائے گا۔
انہوں نے دہشت گردوں کے ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں کشیدگی اور تصادم کے دوبارہ شروع ہونے کے امکان کے جواب میں کہا کہ یہ احتمال موجود ہے۔
واضح رہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے رواں ماہ کی 14 ستمبر کو ایک عملی منصوبہ پیش کرتے ہوئے فلسطینی مسلح گروپوں کے درمیان عین الحلوہ کیمپ میں جھڑپوں کو روکنے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔