فرانس نے مستقبل قریب میں افریقی ملک نائیجیر سے اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت نیامی سے سفیر کی واپسی کے بعد فرانس کی فوجی اعلی کمانڈ نے کہا کہ نائجیر کی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق فرنچ فورسز کو پرامن اور منظم طریقے سے نائیجر سے نکالا جائے گا۔
شیئرینگ :
پیرس وعدے کے مطابق افریقی ملک نائجیر سے بروقت فوجیوں کا انخلاء مکمل کرے گا
فرانس نے مستقبل قریب میں افریقی ملک نائیجیر سے اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دارالحکومت نیامی سے سفیر کی واپسی کے بعد فرانس کی فوجی اعلی کمانڈ نے کہا کہ نائجیر کی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے مطابق فرنچ فورسز کو پرامن اور منظم طریقے سے نائیجر سے نکالا جائے گا۔
یاد رہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے 24 ستمبر کو نائیجیر میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا تھا۔ اس وقت فرانس کے تقریبا 1500 فوجی اہلکار نائیجیر میں تعیینات ہیں۔ مغربی افریقی ملک سے رواں سال کے اختتام تک فرانسیسی فوجیوں کی عقب نشینی کا سلسلہ مکمل ہوگا۔
نائیجر کی فوجی کونسل نے فرانس کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کو ملکی کی خودمختاری کے لئے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔
کونسل نے کہا ہے کہ فرانس کے اعلان کے مطابق رواں سال کے آخر تک فرانسیسی فوج کے ساتھ سفیر بھی ملک چھوڑدیں گے۔ یہ نائیجیر عوام کے استقامت اور عزم و حوصلے کا ایک نمونہ ہے۔ نائیجر کے مفادات کے خلاف فعالیت کرنے والا ہر ادارہ اور فرد ملک سے جانا ہوگا۔