تاریخ شائع کریں2023 11 December گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 617759

امریکا غزہ میں نہتے عوام، عورتوں اور بچوں کے قتل عام کا سب سے بڑا حامی ہے

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ معصوم بچوں اور عورتوں کے بے رحمانہ قتل عام کا سب سے بڑا حامی ہے۔  
امریکا غزہ میں نہتے عوام، عورتوں اور بچوں کے قتل عام کا سب سے بڑا حامی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے  غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کرنے  کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا غزہ میں نہتے عوام، عورتوں اور بچوں کے قتل عام کا سب سے بڑا حامی ہے۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ معصوم بچوں اور عورتوں کے بے رحمانہ قتل عام کا سب سے بڑا حامی ہے۔  

 صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ فلسطین میں صیہونیوں کے جنگی جرائم بند کرانے کے عالمی مطالبات کے برخلاف امریکا نے سلامتی کونسل میں ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد ویٹو کردی۔

انھوں نے لکھا ہے کہ اس طرح امریکا نے ایک بار پھر ثابت کردیا  کہ اسرائیل کی اس جنگ اور وحشیانہ جرائم کی مشین کو ایندھن امریکا ہی فراہم کررہا ہے ۔

 یاد رہے کہ جمعے کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جنگ بندی کے لئے متحدہ عرب امارات کی مجوزہ قرار داد کے حق میں کونسل کے 13 اراکین نے ووٹ دیئے تھے  لیکن امریکا نے اس کو ویٹو کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcenf8pojh8zfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ