افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ’عالم اسلام متحد ہو کر آزاد فلسطین کے لیے آواز اٹھائے اور غزہ میں جاری قتل عام کے خلاف کھڑے ہوں۔
شیئرینگ :
افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ’عالم اسلام متحد ہو کر آزاد فلسطین کے لیے آواز اٹھائے اور غزہ میں جاری قتل عام کے خلاف کھڑے ہوں۔
مولوی امیر خان متقی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی اعلیٰ سطحی مشاورتی سیاسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی صہیونی افواج کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری پر اس سلسلے میں دہرا رویہ اپنانے کا الزام لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’افغان عوام گذشتہ 20 سالوں تک بین الاقوامی جارحیت کا شکار رہے، اس لیے افغان قوم فلسطینیوں کے درد کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہے‘۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...