حزب اللہ لبنان کا مقبوضہ علاقے کے شمال میں صیہونی فوج کے مزید 2 ٹھکانوں پر حملہ
حزب اللہ نے آج سہ پہر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے لیے 11:20 پر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی اڈے العاصی کو نشانہ بنایا ہے۔
شیئرینگ :
لبنان کی حزب اللہ نے آج دوپہر (ہفتہ) مقبوضہ علاقے کے شمال میں صیہونی فوج کے مزید 2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کی برانیت بیرک کو لبنان سے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے برکہ ریشا کی فوجی پوزیشن کو بھی مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایک اینٹی آرمر میزائل جنوبی لبنان سے الجلیل غربی کے علاقے کی طرف داغا گیا۔
حزب اللہ نے آج سہ پہر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے لیے 11:20 پر مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی اڈے العاصی کو نشانہ بنایا ہے۔