گزشتہ روز فلسطینی مجاہدوں نے 50 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا
صیہونی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ اس وقت اسرائیلیوں کو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب تک ان کے بقول اتنے فوجی ایک دن میں مارے نہیں گئے تھے۔
شیئرینگ :
صیہونی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ روز فلسطینی مجاہدوں نے 50 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔
صیہونی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ اس وقت اسرائیلیوں کو ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب تک ان کے بقول اتنے فوجی ایک دن میں مارے نہیں گئے تھے۔
اس سے قبل العربیہ چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ پیر کے روز یعنی 23 جنوری کو غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس مین 22 صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔
اسرائیلی چینل 14 نے بھی کہا ہے کہ غزہ پر حملے کے بعد، گزشتہ پیر کا دن اگر جنگ کا مشکل ترین دن نہ کہلائے، تو کم سے کم ایک انتہائی مشکل دن ضرور رہا ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ غزہ پر حملے کے آغاز سے اب تک محض 200 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔