تاریخ شائع کریں2024 4 May گھنٹہ 20:59
خبر کا کوڈ : 634142

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی او آئی سی کے بنجول اجلاس کے موقع پر ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے گامبیا کے دارالحکومت میں اوآئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی او آئی سی کے بنجول اجلاس کے موقع پر ملاقات
 اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے او آئی سی کے بنجول اجلاس کے موقع پر ایک دوسرے سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے گامبیا کے دارالحکومت میں اوآئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے،سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ۔

 یہ فلسطین کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کے جدہ ہنگامی اجلاس کے بعد  ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات تھی ۔

 اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی روابط اور علاقے کے حالات بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے جو اوآئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بنجول گئے ہوئے ہیں،آج سنیچر کو اسی طرح  انڈونیشیا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcjxxem8uqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ