تاریخ شائع کریں2024 9 May گھنٹہ 12:49
خبر کا کوڈ : 634696

صیہونی حکومت نے ہماری ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچایا تو ہماری ڈیٹرنس کی سطح مختلف ہوگی

  انھوں نے سرزمین فلسطین میں دو ریاستی نظریئے پر عمل درآمد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے، علاقے میں قیام امن کی ہر کوشش میں صیہونی حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالے جانے اور اسلو معاہدے کے انجام کا ذکر کیا۔
صیہونی حکومت نے ہماری ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچایا تو ہماری ڈیٹرنس کی سطح مختلف ہوگی
 اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ روابط کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے گستاخی کی اور ہماری ایٹمی تنصیبات کو نقصان پہنچایا تو ہماری ڈیٹرنس کی سطح مختلف ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ روابط کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے الجزیرہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایٹم بم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن اگر ایران کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنی ایٹمی ڈاکٹرائن تبدیل کرنے پر مجبور ہوجائيں گے۔

 یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی عہدیداروں نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائيلی حکومت نے ہماری ایٹمی تنصیبات پرحملہ کرنا چاہا تو ایران اپنی ایٹمی ڈاکٹرائن تبدیل اور اس حوالے سے اپنی پالیسیوں سے عدول کرسکتا ہے۔  

اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ روابط کونسل کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی نے اس انٹرویو میں غزہ کے حالات، علاقے کے جیوپولیٹیکل تغیرات، ایران کے آپریشن  وعدہ صادق اورعالمی نظام میں تبدیلی نیز دنیا کے کثیر قطبی نظام کی طرف جانے کے حوالے سے الجزیرہ کے اینکر کے سوالات کے جواب دیئے۔

  انھوں نے سرزمین فلسطین میں دو ریاستی نظریئے پر عمل درآمد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے، علاقے میں قیام امن کی ہر کوشش میں صیہونی حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالے جانے اور اسلو معاہدے کے انجام کا ذکر کیا۔

ڈاکٹر کمال خرازی نے الجزیرہ کے اینکر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر امریکا اسرائيلی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے تو پہلے مرحلے میں اسے اس غاصب حکومت کے لئے اسلحے کی سپلائی بند کرنا چاہئے۔

 انھوں نے کہا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے کہ امریکا ایک طرف تواسرائیلی حکومت کی مالی مدد اور اس کے لئے اسلحے سپلائی کررہا ہے اور دوسری طرف اس جنگ کے خاتمے کی خواہش کا پروپیگنڈہ کرنا چاہتا۔
https://taghribnews.com/vdcdno099yt0s96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ