تاریخ شائع کریں2024 9 May گھنٹہ 20:45
خبر کا کوڈ : 634739

غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں مذاکرات

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز  آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے جہاں ولیم برنز اسرائیلی وزیراعظم و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔
غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں مذاکرات
غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا، اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز  آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے جہاں ولیم برنز اسرائیلی وزیراعظم و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہوئے، اسی دوران اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی منظور کردہ تجاویز  پر اسرائیل نے اتفاق نہیں کیا تھا، مزید برآں جنگ بندی بات چیت بحال ہونے کے باوجود اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے رات گئے رفح پر حملہ کرکے 15 فلسطینیوں کو شہیدکردیا جب کہ صیہونی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔
https://taghribnews.com/vdcbfab09rhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ