تاریخ شائع کریں2024 9 May گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 634742

اسماعیل ہنیہ کی عراقی الفتح پارٹی کے سربراہ ہادی العامری سے ٹیلفونک رابطہ

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عراقی سیاسی جماعت الفتح کے سربراہ ہادی العامری سے ٹیلفون پر رابطہ کیا۔
اسماعیل ہنیہ کی عراقی الفتح پارٹی کے سربراہ ہادی العامری سے ٹیلفونک رابطہ
حماس کے اعلی رہنما نے عراقی الفتح پارٹی کے سربراہ ہادی العامری سے ٹیلفونک رابطہ کرکے عراقی مقاومت کی جانب سے فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عراقی سیاسی جماعت الفتح کے سربراہ ہادی العامری سے ٹیلفون پر رابطہ کیا۔

ٹیلفونک گفتگو کے دوران اسماعیل ہنیہ اور ہادی العامری نے غزہ کے تازہ ترین حالات اور صہیونی حکومت کے حملوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور عراقی مقاومت اسلامی کی جانب سے فلسطین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران ہادی العامری نے کہا ہے کہ عراق ہمیشہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے طوفان الاقصی کے دوران فلسطینی مجاہدین کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مقاومت کی شاندار حکمت عملی کی وجہ سے صہیونی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjjdv0w6dmea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ