صیہونی فوجیوں کی گرفتار پر لبنان اور مغربی کنارے کی عوام کا خوشی کا اظہار
دورہ اور طائر کے شہروں اور عین الحلوہ، نہر البرید، الباس اور الرشیدیہ کے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔
شیئرینگ :
القسام بریگیڈ کے ترجمان کے اس اعلان کے بعد کہ شمالی غزہ سے چند صہونی فوجیوں کو گرفتار کیا ہے، لبنان اور مغربی کنارے کے عوام سڑکوں پر آ گئے اور خوشی کا اظہار کیا۔
دورہ اور طائر کے شہروں اور عین الحلوہ، نہر البرید، الباس اور الرشیدیہ کے فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں مساجد کے لاؤڈ سپیکر سے تکبیر کی آواز سنائی دیں اور لوگوں سے خوشی کے اظہار کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی گئی۔
قبل ازیں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک آڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے مجاہدین نے ہفتے کی شام غزہ کی پٹی کے شمال میں ایک پیچیدہ آپریشن کے دوران متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے علاوہ چند فوجیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔