صبر تحمل اور خدا کے لئے کام نے شہید رئیسی کو مقبول اور جاویداں بنادیا
اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید حسین امیر عبداللّہیان نیز ان کے ساتھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پرشکوہ جلسہ منعقد ہوا ۔
شیئرینگ :
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پرشکوہ جلسہ منعقد ہوا جس میں کہا گیا ہے شہید آیت اللہ سید ابرائیم رئیسی کی ڈپلومیسی نے اسلامی انقلاب میں نئی روح پھونک دی اور ان کے محکم موقف کو نہ صرف ایرانی عوام بلکہ علاقے اور دنیا کی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔
اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید حسین امیر عبداللّہیان نیز ان کے ساتھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پرشکوہ جلسہ منعقد ہوا ۔
اس جلسے میں پاکستان کےاہم مذہبی وسیاسی عمائدین، اراکین پارلیمان کی ایک جماعت ، ديگر ملکوں کے سفارتکار اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقے کے لوگوں نے شرکت کی ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان اور عوام کے مختلف طبقات سے ان کی ملاقاتوں کی کلپس دکھائی گئيں ۔
اس جلسے سے خطاب میں کہا گیا ہے شہید آیت اللہ سید ابرائیم رئیسی کی ڈپلومیسی نے اسلامی انقلاب میں نئی روح پھونک دی اور ان کے محکم موقف کو نہ صرف ایرانی عوام بلکہ علاقے اور دنیا کی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔
ایران کے سفیر نےاس جلسے سے خطاب میں کہا کہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں عوام کی بے نظیر شرکت کی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے گزشتہ تین برس میں عوام کے بے لوث خدمت کی اور ملک نے داخلہ اور خارجہ دونوں پالیسیوں میں نمایاں پیشرفت کی۔
اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ صبر تحمل اور خدا کے لئے کام نے شہید رئیسی کو مقبول اور جاویداں بنادیا ۔
انھوں نے کہا کہ شہید رئیسی کی حکومت کو سبھی میدانوں میں حیرت انگیزکامیابیاں ملیں۔
انھوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر پاکستان سمیت اس خطے اور دنیا کے بہت سے ملکوں میں وسیع پیمانے پر سوگ ان کے دور حکومت میں ایران کی خارجہ سیاست کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔
رضا امیر مقدم نے کہا کہ شہید آیت اللہ رئیسی استقامتی محاذ کی حمایت اور صیہونی دشمن سے بھر پور مقابلے پر یقین رکھتے تھے اور ان کی تین سالہ صدارت میں اسلامی انقلاب کے قالب میں نئی روح پھونکی گئی ۔
اس پروگرام سے خطاب میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ علاقے میں ایران کا کردار فیصلہ کن ہے اور ہم بہت قریب سے مختلف میدانوں میں ایران کی کامیابیوں کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایران فلسطین اور سبھی مظلوم اقوام کا مدافع ہے اور اس کا دلیرانہ موقف دنیا کی تمام اقوام کے لئے مثالی ہے۔
ملی یک جہتی کونسل اف پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیرزبیر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سانحے میں شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت نے پوری امت اسلامیہ کو سوگوار کردیا۔
انھوں نے کہاکہ ایران کے شہید صدر کے جنازے میں عوام کے بے مثال شرکت ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے
انھوں نے کہا کہ ایران مظہر شجاعت، استقامت وایثارہے اور امریکا اور اسرائیل جیسے دشمنوں کے مقابلے میں مظلوموں کا مثالی مدافع ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ رئیسی نے صرف باتوں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ عمل کرکے دکھایا اور صیہونیوں کے خلاف ایران کا آپریشن وعدہ صادق ایرانیوں کی شجاعت و دلیری کا ثبوت ہے جو پورے عالم اسلام کے لئے قابل فخر ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...