تاریخ شائع کریں2024 27 June گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 640674
آستان قدس رضوی ادارہ بین الاقوامی امور

آستان قدس رضوی کے دفتر میں چہلم پر پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے اجلاس

اس کے علاوہ یہ بھی طے پایا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی گورنریٹ پاکستانی بسوں کے لئے فیول کارڈ بنانے کے لئے بھی ضروری اقدامات انجام دے۔
آستان قدس رضوی کے دفتر میں چہلم پر پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے اجلاس
اس میٹنگ کا انعقاد آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے دفتر میں کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے معاون حجت الاسلام والمسلمین مصطفی فقیہ اسفند یاری اورصوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے معاونین نے شرکت فرمائی،میٹنگ کے دوران چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر ایران داخل ہونے والے پاکستانی زائرین کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سلسلے میں پاکستانی زائرین کو صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحدوں سے ملک کے جنوبی اور مغربی صوبوں تک پہنچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ آستان قدس رضوی پاکستانی زائرین کی آمد و رفت کے لئے پاکستانی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے متعلقہ اہلکاروں کے ذریعہ 400 پاکستانی بسیں منگوانے کے لئے رابطہ کرے اور صوبہ سیستان و بلوچستان کی گورنری ریمدان بارڈر ٹرمینل پر کسٹم کے حوالے سے ضروری انتظامات کرے۔

اس کے علاوہ یہ بھی طے پایا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی گورنریٹ پاکستانی بسوں کے لئے فیول کارڈ بنانے کے لئے بھی ضروری اقدامات انجام دے۔

اس میٹنگ کے دوران چند ایک دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاان میں سے ایک یہ تھا کہ آستان قدس رضوی مشہد ائیر لائنز کے ساتھ ضروری مشاورت کرے تاکہ ضرورت پڑنے پرچاہ بہاراور جنوبی و مغربی صوبوں سے پاکستانی زائرین کے لئے ہوائی نقل و حمل کا بھی امکان ہو۔

اس کے علاوہ یہ بھی طے پایا کہ چہلم امام حسین(ع) پر مشرف ہونے والے پاکستانی زائرین  کے استقبال کے لئےانجام دیئے گئے اقدامات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے صوبہ سیستان و بلوچستان کی  گورنریٹ ،ریمدان بارڈر ٹرمینل اور میرجاوہ بارڈر ٹرمینل کی ضروریات کو آستان قدس رضوی،صوبہ خراسان کی گورنریٹ اور صوبائی بلدیہ کوجو اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں فہرست کی صورت میں بھیجے گا۔
https://taghribnews.com/vdcguz93tak9t34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ