رسول خدا ص کی سیرت پر عمل کریں گے اتنا ہی ہم معاشرے میں بہتری کو مشاہدہ کریں گے
حجت الاسلام شعبانی نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنی نوع انسان کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ پیغمبر اکرم (ص) فرماتے ہیں کہ معاشرے کی بہترین بنیاد "خاندان اور خانوادہ" ہے اور خدا کی طرف سے مرد کو جو سب سے بہترین نعمت عطا کی جاتی ہے وہ "نیک بیوی" ہے۔
شیئرینگ :
ایران کے شہر ہمدان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے پیغمبر اکرم (ص) کی رحلت اور امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم معاشرے میں جس خلا کا سامنا کر رہے ہیں، اس کی وجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور ان کی تعلیمات سے دوری ہے۔
انہوں نے کہا: ہم جتنا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوں گےاور ان کی سیرت پر عمل کریں گے اتنا ہی ہم معاشرے میں بہتری کو مشاہدہ کریں گے۔
حجت الاسلام شعبانی نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنی نوع انسان کے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ پیغمبر اکرم (ص) فرماتے ہیں کہ معاشرے کی بہترین بنیاد "خاندان اور خانوادہ" ہے اور خدا کی طرف سے مرد کو جو سب سے بہترین نعمت عطا کی جاتی ہے وہ "نیک بیوی" ہے۔
انہوں نے پیغمبر اکرم (ص) ) کی سیرت کو بیان کرتے ہوئے کہا: آپ (ص) فرماتے ہیں کہ "اگر آپ کسی کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے گھر والوں، اپنی بیوی اور اپنے بچوں سے شروع کریں"۔ اسی طرح پیغمبر اکرم (ص) کی نظر میں بہترین مرد وہ ہے جو گھر کے کاموں میں اپنی بیوی کی مدد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا: پیغمبر اسلام (ص) خود بھی گھر کے کاموں میں اپنی زوجہ کی مدد کیا کرتے تھے اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت میں بھی اس چیز کو مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ...