یت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ سید ہاشم غضنفری خوانساری کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا
روحانی، متقی اور عالم با عمل، آیت اللہ سید ہاشم غضنفری خوانساری (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، مرحوم ایک عرصے سے مریض تھے۔
شیئرینگ :
سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آیت اللہ سید ہاشم غضنفری خوانساری کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:
انا للہ و انا الیہ راجعون
روحانی، متقی اور عالم با عمل، آیت اللہ سید ہاشم غضنفری خوانساری (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، مرحوم ایک عرصے سے مریض تھے۔
میں ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ، دوستوں، اور عقیدت مندوں خصوصاً خوانسار کے عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور رب العزت کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کرتا ہوں، نیز بارگاہ الہی میں دعاگو ہوں کہ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔