تاریخ شائع کریں2024 7 September گھنٹہ 17:18
خبر کا کوڈ : 648794

حضرت امام رضا ع اپنے مہمانوں کے سلسلہ میں کافی حساس تھے اور خود ان کی پزیرائی کیا کرتے تھے

ں ان تمام زحمت کرنے والے افراد اور آستان قدس رضوی کے خادمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان دنوں میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر زائرین امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی بہترین میزبانی کی۔
حضرت امام رضا ع اپنے مہمانوں کے سلسلہ میں کافی حساس تھے اور خود ان کی پزیرائی کیا کرتے تھے
صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران صفر کے آخری ایام میں لاکھوں زائرین کی حرم رضوی (ع) میں موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: میں ان تمام زحمت کرنے والے افراد اور آستان قدس رضوی کے خادمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان دنوں میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر زائرین امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی بہترین میزبانی کی۔

انہوں نے دیگر شہروں سے آنے والے خدمت گزاروں کا بھی ذکر کیا اور مزید کہا: دور و نزدیک کے شہروں سے آئے ہوئے عزیزوں نے زیارت کے اس مبارک راستے میں موکب قائم کیے اور امام رضا علیہ السلام کے مہمانوں کی میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی، یہ سب سے بڑی سعادت تھی کہ وہ زائر بھی ہوں اور امام رئوف کے خادم بھی۔

صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی کا ایک خاص مقام ہے جو دراصل خود امام کی خدمت کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "بزنتی" سے مروی ایک روایت میں امام رضا علیہ السلام کا اپنے مہمانوں کی خدمت اور ان کے خاص اہتمام کا ذکر ہوا ہے کہ "حضرت امام رضا علیہ السلام اپنے مہمانوں کے سلسلہ میں کافی حساس تھے اور وہ خود ان کی پزیرائی کیا کرتے تھے"۔
https://taghribnews.com/vdchw6n-k23nkqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ