غزہ کے عوام کی حمایت سے نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی کوئی سودے بازی کریں گے
یمن کے وزیر دفاع جنرل محمد عاطفی نے کہا ہے کہ نازی اسرائیلی حکومت کو ہمارا جواب بہت محکم اور ایسا ہوگا جو اس پر لرزہ طاری کردے گا۔
شیئرینگ :
یمن کی قانونی حکومت کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی حمایت سے نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی کوئی سودے بازی کریں گے۔
یمن کے وزیر دفاع جنرل محمد عاطفی نے کہا ہے کہ نازی اسرائیلی حکومت کو ہمارا جواب بہت محکم اور ایسا ہوگا جو اس پر لرزہ طاری کردے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم کسی تشویش یا تردد کے بغیر یمنیوں کی مخصوص شجاعت کے ساتھ صیہونیوں کے جنون کا مقابلہ کریں گے اورانہیں ویسا ہی محکم جواب ملے گا جس کا مزہ ہم انہیں سمندر میں چکھا چکے ہیں۔
یمن کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان کا ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں اورتوانائیوں کوبڑھانے کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا۔
جنرل محمد عاطفی نے کہا کہ امت اسلامیہ اور اس کی اقدارو مقدسات نیز اپنی سرزمین اور سلامتی کے دفاع کے حوالے سے، جہاد اور استقامت کے محاذ میں یمن کی پوزیشن بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
یمن کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک آزادی اورخودمختاری کی راہ میں آگے بڑھتا رہے گا اور کسی بھی بیرونی طاقت کی پیروی کرے گا نہ اس کا تسلط قبول کرے گا۔
جنرل محمد عاطفی نے کہا کہ صنعا اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ ہمارے ملک کی سلامتی اور اس کے ثبات و استحکام کومتزلزل کیا جائے اور اس کو خطرے میں ڈالا جائے۔
انھوں نے آخر میں کہا کہ ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو اپنی سرزمین اور اپنے جزیروں میں فوج رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔