آج سے 38ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کے ویبنرز شروع ہوں گے
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی
تقریب خبررساں ایجنسی کے شعبہ فکر کے نامہ نگار کے مطابق 38ویں بین الاقوامی اتحاد اسلامی کانفرنس کے ویبنرز 14 تاریخ سے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی ویب سائٹ سے نشر کیے جائیں گے ۔
شیئرینگ :
تقریب خبررساں ایجنسی کے شعبہ فکر کے نامہ نگار کے مطابق 38ویں بین الاقوامی اتحاد اسلامی کانفرنس کے ویبنرز 14 تاریخ سے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی ویب سائٹ سے نشر کیے جائیں گے ۔
وحدت اسلامی کی 38ویں بین الاقوامی کانفرنس کا پہلا ویبنار آج بروز ہفتہ 14 ستمبر کو تہران کے وقت کے مطابق 14:00 بجے نشر کیا جائے گا۔
ان ویبنرز میں جو 28 تاریخ بروز بدھ تک جاری رہیں گے، عالم اسلام کے اندر اور باہر سے 240 سے زائد اسکالرز اور دانشور تقاریر کریں گے۔
واضح رہے کہ 38ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس 19 سے 21 ستمبر تک تہران میں روبرو اور ویبنار کی شکل میں منعقد ہوگی جس کا موضوع ہے "اسلامی تعاون مشترکہ اقدار کے حصول کے لیے جس پر زور دیا جائے گا۔
دلچسپی رکھنے والے اس کانفرنس کے ویبنارز کو https://iuc.taqrib.ir/ پر دیکھ سکتے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...