تاریخ شائع کریں2024 7 October گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 653110

عراقی مزاحمت کاروں کا مقبوضہ علاقوں پر ڈرون حملہ

قابضین کا مقابلہ کرنے، فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت اور صیہونیوں کے جرائم کا جواب دینے کے سلسلے میں آج صبح مقبوضہ علاقوں میں ایک فوجی ہدف کے خلاف ڈرون حملہ کیا۔
عراقی مزاحمت کاروں کا مقبوضہ علاقوں پر ڈرون حملہ
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ علاقوں پر اپنے نئے ڈرون حملے کا اعلان کر دیا۔

 عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج پیر کو الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلے سال کے موقع پر ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ: قابضین کا مقابلہ کرنے، فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت اور صیہونیوں کے جرائم کا جواب دینے کے سلسلے میں آج صبح مقبوضہ علاقوں میں ایک فوجی ہدف کے خلاف ڈرون حملہ کیا۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ قابضین کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے گی۔

الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز کے بعد سے، عراقی مزاحمت نے فلسطینیوں کی حمایت کے لیے صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں اور حساس اور اہم مراکز کو نشانہ بنایا ہے، جن میں ایلات بندرگاہ، حیفہ شہر اور شام کے مقبوضہ گولان کے علاقے شامل ہیں۔ قوم
https://taghribnews.com/vdcfymdvxw6dtya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ