تاریخ شائع کریں2024 7 October گھنٹہ 20:33
خبر کا کوڈ : 653139

آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ پر دسیوں لاکھ یمنی عوام کا فلسطینوں کی حمایت میں مظاہرہ

 اس رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں میں یمنی عوام نے بیت المقدس پر قابض غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔
آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ پر دسیوں لاکھ یمنی عوام کا فلسطینوں کی حمایت میں مظاہرہ
 آپریشن طوفان الاقصی کی سالگرہ پر دسیوں لاکھ یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی اجتماع کیا۔

یمن کے عوام نے پیر سات اکتوبر کو "آزادی کی جانب طوفان" کے زیرعنوان مظاہرے کئے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق ان مظاہروں میں یمنی عوام نے بیت المقدس پر قابض غاصب صیہونی حکومت کی مخالفت اور فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

یمنی عوام نے اپنے اس مظاہرے میں یمن، فلسطین اور لبنان کے پرچم اٹھارکھے تھے اور استقامتی محاذ کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔

مظاہرے کے شرکا نے غزہ اور جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور انسانیت سوز جرائم کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے  آپریشن وعدہ صادق 2 کی  حمایت بھی نعرے لگائے۔
https://taghribnews.com/vdcgww93yak9nq4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ