حزب اللہ کا غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی سرحدوں پر دو کارروائیاں
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح آج صبح پانچ بجے کے قریب اللبونہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک دستے پر جو آگے بڑھنا چاہتا تھا، میزائلوں سے حملہ اور توپوں سے گولہ باری کرکے اس کو پسپائی پر مجبور کردیا۔
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان نے آج صبج غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی سرحدوں پر دو کارروائیاں انجام دیں ۔
لبنان کے اسلامی استقامتی محاذ نے بدھ کر اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام اور دلیر استقامتی تحریک کی حمایت نیز لبنان اور اس ملک کے عوام کے دفاع میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات نصف شب کے بعد صیہونی فوجیوں کے درمیان ایک بم کا دھماکہ کیا۔
اس دھماکے کے بعد حزب اللہ کے مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کو مقابلہ کیا جو بلیدا قصبے میں دراندازی کرنا چاہتے تھے۔
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اس لڑائی میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح آج صبح پانچ بجے کے قریب اللبونہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے ایک دستے پر جو آگے بڑھنا چاہتا تھا، میزائلوں سے حملہ اور توپوں سے گولہ باری کرکے اس کو پسپائی پر مجبور کردیا۔
صیہونی فوج نے بھی آج صبح اعلان کیا ہے کہ اس کے تین فوجی لبنان کی سرحد پر لڑائی میں زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...