تاریخ شائع کریں2024 9 October گھنٹہ 16:25
خبر کا کوڈ : 653366

فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی غزہ کے مرکزی علاقوں میں موجود غاصب فوجیوں پر شدید گولہ بار

جہاد اسلامی کی فوجی کمان سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ جحر الدیک علاقے میں موجود غاصب فوجیوں کو مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے جوانوں کے تعاون سے کیا گیا۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی غزہ کے مرکزی علاقوں میں موجود غاصب فوجیوں پر شدید گولہ بار
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غزہ کے مرکزی علاقوں میں موجود غاصب فوجیوں پر شدید گولہ باری کی۔

جہاد اسلامی کی فوجی کمان سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ جحر الدیک علاقے میں موجود غاصب فوجیوں کو مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے جوانوں کے تعاون سے کیا گیا۔

نتساریم محور میں ہونے والے اس حملے میں صیہونی کی فوجی کمان کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب عزالدین قسام بریگيڈ کے اعلان کے مطابق، جبالیا کیمپ میں بھی صیہونی فوج کی کمانڈو ٹکڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد غاصب فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیا پر فضائی اور زمینی حملوں کا عندیہ دیا ہے۔

غزہ کی وزارت امور داخلہ نے اس علاقے میں رہائش پزیر فلسطینیوں سے درخواست کی ہے کہ صیہونی فوج کی دھونس دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے گھروں اور پناہ گاہوں کو خالی نہ کریں کیونکہ ماضی کی طرح صیہونی فوج ان بے گھر فلسطینیوں کو ضرور نشانہ بنائے گی۔
https://taghribnews.com/vdciqpaqqt1awp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ