تاریخ شائع کریں2024 10 October گھنٹہ 12:57
خبر کا کوڈ : 653439
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی

صیہونی حکومت پورے علاقے کو ایک بحران میں گھسیٹنا چاہتی ہے

اس پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران  [علاقے کے] انتہائی حساس معاملات پر گفتگو ہوئی جو دونوں ممالک کے لئے باعث پریشانی ہیں۔
صیہونی حکومت پورے علاقے کو ایک بحران میں گھسیٹنا چاہتی ہے
وزیر خارجہ نے اپنا دورہ ریاض کے موقع پر ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اس پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران  [علاقے کے] انتہائی حساس معاملات پر گفتگو ہوئی جو دونوں ممالک کے لئے باعث پریشانی ہیں۔

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے اس پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت پورے علاقے کو ایک بحران میں گھسیٹنا چاہتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ان حالات سے گزرنے کے لیے ہوشیاری، عقلمندی، شجاعت اور باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سید عباس عراقچی گزشتہ روز ریاض پہنچے جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کے علاوہ ولیعہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
 
https://taghribnews.com/vdcjttemhuqeixz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ