تاریخ شائع کریں2024 10 October گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 653445

یمنی سمندری حدود میں بحری جہاز پر حملہ

سمندری تجارت سے متعلق برطانوی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کی صبح یمنی ساحلی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں 70 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔
یمنی سمندری حدود میں بحری جہاز پر حملہ
برطانوی ادارے نے کہا ہے کہ یمنی سمندری حدود میں بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔

تقری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سمندری حدود میں بحری جہاز پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

سمندری تجارت سے متعلق برطانوی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کی صبح یمنی ساحلی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں 70 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں بحری جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔

یمنی فوج نے تاحال حملے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ متاثرہ سمندری جہاز اسرائیل یا اس کے حامی کسی ملک کی ملکیت ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عمان میں اسرائیل کی طرف جانے والی کشتیوں پر حملہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب تک اسرائیل کی طرف جانے والی متعدد کشتیوں پر یمنی فوج نے حملہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgtw93nak9nt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ