تاریخ شائع کریں2024 10 October گھنٹہ 15:50
خبر کا کوڈ : 653446

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں صہیونی فورسز کے 40 فوجی زخمی

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فورسز پر گھات لگا کر حملے کیے جس کے نتیجے میں صہیونی فورسز کو سرحدی علاقوں سے عقب نشینی کرنا پڑی۔
حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں  صہیونی فورسز کے 40 فوجی زخمی
صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنانی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 40 فوجی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے جوانوں نے صہیونی فورسز پر گھات لگا کر حملے کیے جس کے نتیجے میں صہیونی فورسز کو سرحدی علاقوں سے عقب نشینی کرنا پڑی۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں حزب اللہ کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں 40 فوجی زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں کئی فوجیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

صہیونی فوج اپنے نقصانات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتی ہے تاہم حالیہ جھڑپوں میں بھاری نقصانات کی وجہ سے حقائق چھپانے سے قاصر ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkxn--23nmkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ