مسقط پہنچنے پر ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب اور یمن کے حکومتی ترجمان سے ملاقات
صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے اپنے علاقائی دورے میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
شیئرینگ :
مسقط پہنچنے پر ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب اور یمن کے حکومتی ترجمان سے ملاقات کی۔
صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے لیے اپنے علاقائی دورے میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
انہوں نے یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام سے بھی ملاقات کی۔
حالیہ دنوں میں، عراقچی نے لبنان، شام، سعودی عرب، قطر اور عراق کے دورے کے دوران، صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے کے معاملے پر سفارتی مشاورت کرتے ہوئے، خطے اور دنیا کے لیے ایک واضح پیغام میں امن اور جنگ دونوں صورتوں میں ایران کی مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...