تاریخ شائع کریں2024 16 October گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 654135

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 83 فلسطینی شہید

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی فوج نے غزہ پٹی پر 17 حملے کیے جنمیں 83 افراد شہید ہوئے، البتہ زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 83 فلسطینی شہید
نیوز ذرائع نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں 83 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی فوج نے غزہ پٹی پر 17 حملے کیے جنمیں 83 افراد شہید ہوئے، البتہ زخمیوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔

غزہ پٹی پرصیہونی حکومت کے جرائم کے آغاز کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق، اس عرصے میں تقریبا 42,344 افراد کو شہید کیا گیا ہے جن میں 60 فیصد خواتین اور بچے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 99 ہزار 13 تک پہنچ گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdso09kyt0kf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ