تاریخ شائع کریں2024 16 October گھنٹہ 17:51
خبر کا کوڈ : 654150

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی عمان کے بادشاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کو سلطان عمان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے شاندار اور مستحکم تعلقات پر روشنی ڈالی اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر مبنی تہران کے عزم و ارادے کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی عمان کے بادشاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عمان کے بادشاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے، صیہونی حکومت کے قتل عام اور جرائم کو روکنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کو سلطان عمان ہیثم بن طارق سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے شاندار اور مستحکم تعلقات پر روشنی ڈالی اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر مبنی تہران کے عزم و ارادے کا اعادہ کیا۔

صدر پزشکیان نے عمان کے ساتھ تعلقات کو اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر ہی علاقائی تعاون میں فروغ لایا جاسکتا ہے اور عوام کو ترقی، خوشحالی، سکون اور استحکام سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو رسول اکرم (ص) کی تعلیمات پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ اگر مسلم ممالک ایک ہوجائیں تو صیہونی حکومت امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کی حمایت کے باوجود اتنی آسانی سے جرائم کا ارتکاب نہیں کرپائے گی۔

صدر مملکت نے غزہ اور لبنان میں صیہونیوں کے جرائم کے خلاف عمان کے اصولی موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے حامیوں پر دباؤ بڑھا کر غاصب اسرائیلیوں کی جنگی مشینری کو روکا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ہیثم بن طارق نے بھی غزہ اور لبنان کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹھوس موقف کی قدردانی اور حمایت کی اور مغربی ممالک کے دوہرے معیاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عمان غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کا حامی ہے اور صیہونی بہیمانہ مظالم اور اس پر مغربی دنیا کی خاموشی کو ناقابل قبول قرار دیتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcamyniw49nm61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ