شہید عباس نیلفروشان کا جسد خاکی اصفہان ایئرپورٹ پہنچا گیا/قومی و عسکری حکام نے استقبال کیا
شہید نیلفروشان کا جسد خاکی اصفہان ایئرپورٹ پر پہنچنے پر اصفہان کے امام جمعہ، گورنر اور دیگر اعلی حکام نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
شیئرینگ :
شہید عباس نیلفروشان کا جسد خاکی اصفہان کے شہید بہشتی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا ہے، جہاں قومی و عسکری حکام نے استقبال کیا۔
شہید نیلفروشان کا جسد خاکی اصفہان ایئرپورٹ پر پہنچنے پر اصفہان کے امام جمعہ، گورنر اور دیگر اعلی حکام نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
شہید جنرل عباس نیلفروشان کا شمار سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نامور اور معروف کمانڈروں میں ہوتا تھا جنہوں نے خطے میں مزاحمتی محاذ کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ بیروت میں سید حسن نصر اللہ کے ساتھ اسرائیلی رجیم کے دہشت گردانہ فضائی حملے میں شہید ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ مزاحمت کے اس قابل فخر شہید کے جسد خاکی کی تشییع جنازہ آج رات اصفہان میں امامزادہ شاہ میرحمزہ (ع) میں ہوگی اور کل صبح 8:30 بجے اصفہان کے گلستان شہداء میں ان کی تدفین ہوگی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...