تاریخ شائع کریں2024 17 October گھنٹہ 13:36
خبر کا کوڈ : 654208

شیعہ سنی اتحاد غزہ کے عوام کے لیے سب سے بڑی ڈھارس ہے

ایرانی اسپیکر قومی اسمبلی محمد باقر قالی باف نے مزید کہا کہ امت مسلمہ سر تو کٹا سکتی لیکن اپنی عزت و سربلندی پر آنچ نہیں آنے دیتی۔
شیعہ سنی اتحاد غزہ کے عوام کے لیے سب سے بڑی ڈھارس ہے
 اسپیکر پارلمنٹ محمد باقر قالی باف نے شیعہ سنی اتحاد کو غزہ کے عوام کے لیے سب سے بڑی ڈھارس قرار دیا ہے۔

جمعرات کو مشہد میں شہدائے وحدت کی یاد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کو ایک سال سے زائد کا عرضہ ہوگيا ہے مگر جس بات نے غزہ کے مسلمانوں کو استقامت اور صبر کا حوصلہ دیا ہے وہ شیعہ اور سنی بھائیوں کے درمیان پیدا ہونے والے اتحاد اور ہم آہنگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت ایک سال سے زائد عرصے سے غزہ پر حملہ آور ہے لیکن عین جنگ کے آغاز کو ایک سال مکمل ہونے پر حماس کے جوان تل ابیب کو راکٹوں سے نشانہ بناتے ہیں، جبکہ اسرائیلی قیدی بدستور حماس کے پاس ہیں اور شمالی اور جنوبی غزہ میں حماس کے سپاہی اسرائیلی فوجیوں سے جنگ میں مصروف ہیں۔  

 اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ سر تو کٹا سکتی لیکن اپنی عزت و سربلندی پر آنچ نہیں آنے دیتی۔

محمد باقر قالی باف نے بھیڑیا صفت صیہونی حکمرانوں اور امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلو کہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت سے نہ حماس ختم ہوئی اور نہ ہی حسن نصر اللہ کی شہادت سے حزب اللہ ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب مجاہدت کی تہذیب ہے اور شھادت سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئي اور منزل نہیں، یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ میدان میں ڈٹی ہوئی اور اسے فتح و نصرت الہی کا پورا یقین ہے۔  
https://taghribnews.com/vdce7e8pvjh8nwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ