تاریخ شائع کریں2024 17 October گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 654210

تینوں جزائر ہمیشہ سے ایران کے تھے اور رہیں گے/ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کی مذموم یورپی پالیسی اب نہیں چلے گی

جمعرات 17 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا ہنڈل ایکس پر جاری کی جانے والی ایک پوسٹ میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں " پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کی مذموم یورپی پالیسی کا دور ایک طویل عرصے سے ختم ہو چکا ہے۔
تینوں جزائر ہمیشہ سے ایران کے تھے اور رہیں گے/ پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کی مذموم یورپی پالیسی اب نہیں چلے گی
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں " پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کی مذموم یورپی پالیسی کا دور طویل عرصے پہلے ہی لد چکا ہے۔

جمعرات 17 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا ہنڈل ایکس پر جاری کی جانے والی ایک پوسٹ میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں " پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کی مذموم یورپی پالیسی کا دور ایک طویل عرصے سے ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ بیان میں ایران سے متعلق حصہ بہت سے پیغامات کا حامل ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ کے مطابق اب یہ بات پوری طرح واضح ہوگئي ہے کہ ہم نے نیویارک سمیت مختلف ملاقاتوں میں با عزت تعاون کی جو تجاویز پیش کی تھیں یورپ نے اس کا جواب مسافر بردار طیاروں پر پابندیوں اور (جزائر پر) قبضے کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے دیا ہے جس سے محاذ آرائی کی جانب ان کے تمائل کی نشاندھی ہوتی۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی واضح کیا ہے کہ تینوں جزائر ہمیشہ سے ایران کے تھے اور رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdchzkn-v23nmid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ