تاریخ شائع کریں2024 18 October گھنٹہ 13:43
خبر کا کوڈ : 654273

یحییٰ السنوار کی شہادت نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک نمونہ عمل بنے گی

جب مسلمان شہید سنوار کو  فوجی وردی میں اور دشمن کے خلاف میدان جنگ میں لڑتے  ہوئے دیکھیں گے تو مزاحمت کا جذبہ اور بھی مضبوط ہو جائے گا۔"
یحییٰ السنوار کی شہادت نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک نمونہ عمل بنے گی
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے مسلمانوں اور مزاحمتی گروہ کے درمیان شہداء اور شہادت کے کردار کے بارے میں کہا ہے کہ تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک نمونہ عمل بنے گی اور وہ فلسطین کی آزادی کی جد وجہد جاری رکھیں گے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے جمعرات کی شب اپنے سوشل میڈیا ہنڈل ایکس پر لکھا کہ "جب امریکی افواج نے صدام حسین کو افراتفری کے عالم میں تہہ خانے سے  باہر نکالا، تو باوجود اس کے کہ وہ مسلح تھا امریکیوں سے التجا کر رہا تھا کہ اسے قتل نہ کریں، جو لوگ صدام کو اپنا ماڈل سمجھتے تھے، وہ ختم ہوگئے،  لیکن جب مسلمان شہید سنوار کو  فوجی وردی میں اور دشمن کے خلاف میدان جنگ میں لڑتے  ہوئے دیکھیں گے تو مزاحمت کا جذبہ اور بھی مضبوط ہو جائے گا۔"

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ "وہ (سنوار) نوجوانوں اور بچوں کے لیے ایک رول ماڈل ثابت  ہوں گے تاکہ وہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں۔ جب تک ناجائز قبضہ اور جارحیت  جاری ہے، مزاحمت بھی زندہ رہے گي کیونکہ شہید زندہ ہے اور دوسروں کو الہام دیتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgut93wak9nx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ