رہبر انقلاب کا مرد میدان یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
شیئرینگ :
رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یحیی السنوار کی شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
رہبر معظم کے پیغام کا متن ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
مسلمانو! خطے کے غیور جوانو!
بہادر مجاہد اور کمانڈر یحیی السنوار اپنے شہید دوستوں سے مل گئے۔ وہ مجاہدت اور مقاومت کا درخشان چہرہ تھے۔ وہ مصمم عزم کے ساتھ دشمن کے سامنے ڈٹ گئے اور تدبیر اور بہادری سے دشمن پر وار کیا۔ انہوں کو سات اکتوبر کو دشمن کو تاریخی اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور عزت و سربلندی کے ساتھ شہادت کے معراج کی طرف پرواز کرگئے۔
غاصب اور ظالم دشمن کے خلاف اپنی زندگی گزارنے والے کا انجام شہادت ہی ہے۔ مقاومتی محاذ کے لیے ان کی جدائی یقینا دردناک ہے تاہم شیخ احمد یاسین، فتحی شقاق، رنتیسی اور اسماعیل ہنیہ جیسے بزرگوں کی شہادت سے مقاومت کی پیشرفت نہیں رکی۔ سنوار کی شہادت سے بھی ٹھہراؤ نہیں آئے گا۔ اللہ کے اذن سے حماس زندہ اور زندہ رہے گی۔
اللہ کی مدد اور توفیق سے ہم ہمیشہ مخلص مجاہدین اور مبارزین کے ساتھ ہوں گے۔
میں یحیی السنوار کی شہادت پر ان کے گھر والوں، ساتھیوں اور جہاد فی سبیل اللہ سے وابستہ لوگوں کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...