صیہونیوں کا ایک اور لبنان میں وحشیانہ حملے،ایرانی خاتون شہری معصومہ کرباسی اور ان کے لبنانی شوہر شہید
ایکس پر جاری ہونے والے بیان میں لبنان میں ایران کے سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان کے جونیہ علاقے میں صیہونی ڈرون نے معصومہ کرباسی نام کی ایرانی شہری اور ان کے لبنانی شوہر کو شہید کردیا۔
شیئرینگ :
لبنان میں ایران کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ: صیہونیوں کے ایک اور وحشیانہ حملے میں ایرانی خاتون شہری معصومہ کرباسی اور ان کے لبنانی شوہر شہید ہوگئے۔
ایکس پر جاری ہونے والے بیان میں لبنان میں ایران کے سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان کے جونیہ علاقے میں صیہونی ڈرون نے معصومہ کرباسی نام کی ایرانی شہری اور ان کے لبنانی شوہر کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق، معصومہ کرباسی کے شوہر ایک ڈاکٹر تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے معصومہ کرباسی کی شہادت کی ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔ اس بیان میں آیا ہے کہ صیہونی غاصب بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ضروری ہے کہ عالمی ادارے فوری، عملی اور مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے صیہونی جنگ مشینری کو روکیں۔
دوسری جانب لبنان میں ایران کے سفیر مجتبی امانی کی اہلیہ نرگس قدیریان نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بتایا ہے کہ شہیدہ معصومہ کرباسی کے پانچ بچے تھے اور ان کا سب سے کم سن بچہ 2 سال کا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...