عراق کے اسلامی استقامتی محاذ کا مقبوضہ فلسطین کے فوجی مرکز پر دو ڈورن حملہ
عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر دو بار ڈرون حملہ کیا ہے
شیئرینگ :
عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر دو بار ڈرون حملہ کیا ہے۔
عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت نیز عام شہریوں، سن رسیدہ افراد اورعورتوں نیز بچوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غاصب صیہونیوں کے خلاف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، آج صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجی مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس نے آج صیہونی حکومت کے فوجی مرکز پر دوسرا ڈرون حملہ بھی کیا ہے۔
عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ نہ صرف کہ صیہونی فوجی مراکز پر حملے جاری رہیں گے بلکہ ان میں شدت آئے گی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...