7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
شیئرینگ :
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سائبر اٹیک کریڈٹ کارڈ سپورٹ سسٹم پر ہوا ہے ۔
حالیہ دو ہفتوں کے دوران ایسا دوسری بار ہوا کہ سائبر اٹیک کی وجہ سے مقبوضہ فلسطین میں کریڈٹ کارڈ سروسز کی فراہمی تعطل کا شکار ہوئی ہے۔
صیہونی حکام نے ان سائبر حملوں کے سلسلے میں مکمل طور پر خاموشی سادھ رکھی ہے۔
صیہونی حکومت کی سائبر ایڈمنسٹریشن میں بین الاقوامی تعاون کے شعبے کے سربراہ آویرام آتزابا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
آویرام آتزابا کا مزید کہنا تھا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے اب تک اسرائیل پر 800 بڑے سائبر اٹیک ہوچکے ہیں۔